ASANSOL

آسنسول میونسپل کارپوریشن بورڈ کی تشکیل نو ، ابھیجیت ، تبسم ، پورن ششی ، انجنا شامل نہیں مگر 3 نئے چہروں کا داخلہ۔ 

  بنگال میرر, آسنسول،:-
آسنسول۔میونسپل کارپوریشن کے انتظامی بورڈ کی ایک بار پ ھر تشکیل نو کی گئی ہے  امرناتھ چٹرجی کو دوبارہ چیئرمین  بنایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بورڈ ممبران میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔  ابھیجیت گھٹک ، پورن ششی رائے اور تبسم آرا کو میونسپل انتظامی بورڈ سے ہٹا دیا گیا ہے  ان کی جگہ پر آسنسول  بنواری لال بھلوٹیا کالج  (B B کالج )کے پرنسپل ڈاکٹر امیتابھا باسو ، سماجی کارکن  چندر شیکھر کنڈو اور مانس داس سابق بورو چیئر مین کو بورڈ میں  شامل کیا گیا ہے ساتھ ہی سابق میئر ان کونسل اور بورڈ اف ایڈمینسٹریٹر  کے پرانے اراکین  میر ہاشم ، شیام سورین اور دیویندو بھگت اسنسول میونسپل کارپوریشن کے انتظامی بورڈ میں شامل برقرار  ہیں یہ تینوں ممبر جتیندر تیواری کے چیئرمین شپ میں جو بورڈ بنا تھا اسمیں بھی رکن تھے اسکے بعد امر ناتھ کے چیئر مین شپ میں دونوں ٹرم کے بورڈ میں شامل تھے اور اب اس نئے بورڈ کی تشکیل میں بھی شامل ہیں نئے بورڈ کے عہدے میں بھی تبدیلی کی گئی چیئر مین کی معاونت ومدد کیلئے  دو وائس چیئر مین کے نئے عہدے کا اضافہ کیا گیا ھے ایک وائس چیئرمین مانس داس سابق بورو چیئر مین  کو بنایا گیا تو دوسرا وائس چیئر مین کا عہدہ  بی بی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امیتابھ باسو کو دیا گیا ہے یہ مانا جاتا ہے کہ ابھیجیت گھٹک کو ترنمول کی نئی پالیسی ایک آدمی ایک پوزیشن والے اصول کی  وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے کیونکہ ابھیجیت گھٹک کو پچھم بردوان ضلع INTTUC یونین کا ضلعی صدر نامزد کیا گیا ہے  سیاسی گلیاریوں اور عوامی سطح پر یہ قیاس ارائیاں کی جارہی ہے کہ اسنسول  میونسپل کارپوریشن انتخابات عنقریب ہے اس  سے قبل ٹی ایم سی عوام کے درمیان ایک اچھا پیغام دینا چاہتی ہے اسی لیے دانشوروں اور معروف سماجی رکن  کو بھی جگہ دی گئی ہے اسطرح ترنمول پارٹی سابق ڈپٹی میئر  تبسم آرا، سابق میئر ان کونسل انجنا شرما اور پورن ششی رائے جو موجودہ بورڈ کے ممبر تھے ان کو بغیر کسی نئے عہدہ دیئے بورڈ اف ایڈمینسٹریٹر کے ممبر سے کنارے کر دیا گیا ہے 
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *